۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم المقدسہ میں جشن میلاد امام زمان (عج) کا انعقاد

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم المقدس کی طرف سے خمسہ محافل بسلسلہ معرفت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، روز ولادت باسعادت پیادہ روی حرم مطہر سے مسجد جمکران تک کا، 12 خوش نصیبوں کے قرعہ ‌کشی کے ذریعے زیارت شاہ عبدالعظیم حسنی، حضرت امام علی رضا علیہ سلام و زیارت کربلا کے لئے نقد ہدیہ کا اہتمام کیا گیا۔    

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم المقدس کی جانب سے بمطابق 9 تا 14 شعبان المعظم شب ولادت امام زمان عج، بروز منگل تا اتوار خمسہ محافل بسلسلہ معرفت امام زمان عج کا اہتمام کیا گیا۔  جس کا ہر روز آغاز تلاوت قرآن مجید  سے کیا گیا، پہلے روز حجۃ الاسلام والمسلمین فیصل رضا عسکری صاحب  نے  "امام زمان نہج البلاغہ کے آئینہ میں" کے موضوع پر مفصل انداز میں گفتگو کی، دوسرے روز حجۃ الاسلام والمسلمین   استاد حوزہ جناب میثم طہ صاحب نے "شوق دیدار امام زمان عج در نہج البلاغہ" کے موضوع پر بہت ہی مفصل انداز بیان فرمایا، تیسرے روز حجۃ الاسلام والمسلمین اختر علی مشہدی صاحب نے بہت ہی اچھے انداز میں،"امام زمان عج از نگاہ قرآن" کے موضوع پر بیان فرمایا، چوتھے روز حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد کاظمی صاحب نے بہت احسن انداز میں "معرفت امام زمان عج" کے موضوع پر مفصل بیان فرمایا، پانچویں روز حجت الاسلام والمسلمین استاد حوزہ جناب یوسف رضا عابدی صاحب نے "قرآن و احادیث کی روشنی میں امام زمان عج" کے فضائل کو اجاگر کیا، شب ولادت امام زمان عج مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے پر مغز معنوی خطاب کیا، ان تمام دنوں میں ناظم منبر کے فرائض خادم حرم کریمہ اھلبیت مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران عراق شام جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے انجام دئیے۔ استقبالیہ اور ہر روز شرعی مسئلہ بیان کرنے میں حجۃ ‌الاسلام والمسلمین ذوالفقار حیدر صاحب نے خدمات سرانجام دی۔ 

اس میں میڈیا کے کام  برادر حسنین علی قمی نے انجام دئیے اور ان کی معاونت جناب مولانا فضیلت عباس صاحب اور جناب مولانا سید آل محمد نقوی نے کی، اسٹال پر جناب محمد علی کربلائی صاحب نے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیا۔

خمسہ محافل میں مومنین کے لئے دستر خوان امام زمان عج کا خصوصی انتظام تھا جس کو بھرپور انداز میں مولانا عامر حبیب صاحب اور مولانا منتظر مھدی انقلابی صاحب اور مولانا ملک سجاد صاحب اور جناب سید صابر مہدی صاحب  نے شرکاء کی خدمت میں تقدیم کیا ہر روز فیش کی تیاری میں مولانا سید آل محمد نقوی صاحب نے کام کو انجام دیا۔ روز ولادت امام زمان عج پر ایک عظیم الشان پیادہ روی کا انعقاد کیا گا جو کہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ س سے لیکر مسجد جمکران تک کی گئی اس پیادہ روی میں حرم مطہر سے جشن کا آغاز کیا گیا جس میں شاعر اھلبیت جناب عباس ثاقب صاحب نے اشعار پڑھے اور یہاں پر قرعہ اندازی کے لئے تمام دوستان کے نام لکھے گئے جس میں مولانا سید عدیل نقوی صاحب اور جناب محمد علی کربلائی صاحب نے قرعہ اندازی کے کام کو انجام دیا اوریہاں سے جلوس  کی صورت میں مسجد جمکران کی طرف رواں دواں ہوئے۔ جس میں اسپیکر کے فرائض کو جناب مولانا مبشر حسن صاحب نے احسن طریقہ سے انجام دیا اور پرچم کے کاموں کو جناب زین علی صاحب انجام دیا اور بینر کی ذمہ داری جناب سید مھدی شاہ صاحب نے انجام دیا۔ ریلی کی مکمل طور حرم سے لیکر مسجد مقدس جمکران تک جنرل سکریٹری جناب فیصل رضا عسکری صاحب نے نظارت  کی۔

اس مقدس پیادہ روی میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ مسجد جمکران کے مسئولین نے پرتپاک استقبال کیا۔ حال اور نیاز کا مولانا عباس حیدر توحیدی نے خصوصی انتظام کیا۔ قرعہ اندازی کا پروگرام تلاوت قرآن مجید کے بعد سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران عراق شام نے اس پیادہ روی پر مختصر روشنی ڈالی. قرعہ اندازی کمیٹی مولانا عباس توحیدی، مولانا عدیل عباس نقوی، مولانا سید شجاعت حیدر شیرازی، مولانا سید شمس القیوم، محمد علی کربلای کے زیر نظر قرعہ اندازی کا عمل شروع ہوا. جس میں 6ٹکٹ شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی زیارت کے لیے  تھے اور 5 ٹکٹ مشھد المقدس کے اور 1 ٹکٹ زیارت کربلا کا نکالا گیا۔ اسی وقت ان سب خوش نصیبوں کو زیارت کا نقد ہزینہ دیا گیا۔

دعائیہ کلمات حجت الاسلام والمسلمین جناب سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب مدیر دفتر  نے کہے اور آخر میں تمام دوستان کی خدمت میں عشائیہ کو تقدیم کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .